مینڈیٹ چوری کرنا جمہوریت کیلئے نیک شگون نہیں: عرفان ڈوگر
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی سردار محمد عرفان ڈوگر نے کہا ہے کہ ’’شیر‘‘ کو پنجرے میں بند کرکے جس طرح ’’لاڈلے ‘‘ کو کامیاب کروایا گیا ہے وہ کسی پاکستانی کی آنکھ سے اوجھل نہ ہے ایک گہری سازش کے تحت نواز لیگ کو توڑنے اور کمزور کرکے عمران خان کو مینڈیٹ دینا کسی بھی طور پر ملک وقوم اور جمہوریت کیلئے نیک شگون نہیں ’’فیور ازم‘‘ کے باوجود خفیہ طاقتیں اپنے مطلوبہ مقاصد حاصل نہیں کرسکیں اور نہ ہی نواز لیگ کا ووٹ بینک تقسیم ہوسکا پنجاب میں نواز لیگ کے مینڈیٹ کو تقسیم نہیں کیا جاسکا مگر ہم مرکز اور صوبہ میں جاندار اپوزیشن کا کردارادا کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اظہار تشکر تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔