10 سالہ بچی نالہ ڈیک میں ڈوب گئی
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) نوکریاں ڈیرہ شاہووالہ میں نالہ نکی ڈیک کے اندر 10سالہ بچی عائشہ دختر عبدالغفور ڈوب گئی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر بچی کی تلاش شروع کردی ہے۔ بچی اپنے بھائیوں کے ساتھ نالہ نکی ڈیک میں بھینسیں نہلاتے ہوئے ڈوب گئی تھی۔