تمام سیاسی جماعتیں جمہوریت کی بقاء اور پاکستان کی سلامتی کیلئے مل کر کام کریں، ملک مظہر حسین
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) قومی امن کمیٹی بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی وائس چئیرمین ملک مظہر حسین نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کر چلنے کی ضرورت ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا موجودہ حالات ایسے نہیں کہ ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچی جائیں ۔حالات تقاضا کرتے ہیںتمام سیاسی جماعتیں مل کر جمہوریت کی بقاء اور پاکستان کی سلامتی کے لئے مل کر کام کریں ۔ انہوںنے کہا تحریک انصاف کو حکومت کرنے دی جائے اور اپوزیشن قومی اسمبلی میں اپنا کردار ادا کرے۔
ملک مظہر حسین