ٹریفک پولیس اوررفاہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی خصوصی آگاہی واک
راولپنڈی( اپنے سٹاف رپورٹر سے)ون ویلنگ کا خونی کھیل کھیلنے والاحادثاتی موت یا سیدھا جیل جاتا ہے ون ویلنگ کے نقصانات سے آگاہی فراہم کرنے کے حوالے سے گزشتہ روز پشاور روڈ پر راولپنڈی ٹریفک پولیس اور رفاہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے خصوصی آگاہی واک کا اہتمام کیا چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈ ی ایس ایس پی محمد بن اشرف کی ہدایت پر ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز تیمور خان اور ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ نے رفاہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ واک منعقد کی واک میں اساتذہ، طلباء طالبات اور دیگر افراد بھی موجود تھے اس موقع پر موٹر سائیکل سواروں میں ون ویلنگ کے نقصانات، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی اور آگاہی فراہم کرنے والے پمفلٹس بھی تقسیم کیئے گئے جن پر سلوگن تحریر تھیں کہ’’ون ویلنگ کا خونی کھیل حادثاتی موت یا سیدھی جیل، والدین کو بھی دفعہ 109/PPCکے تحت اعانت جرم کا مرتکب قرار دیا جائے گا،موٹر سائیکل میں ون ویلنگ کے لئے الٹریشن کرنے والے مکینک بھی قانون کی گرفت میں آئیں گے، موٹر وہیکل آرڈینس 1965کے تحت 06ماہ سے 02سال تک قیدیا 10ہزار روپے جرمانہ اور دونوں سزائیں بھی دی جاسکتی ہیں، سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں کریک ڈائون کا آغاز کر دیا گیا ہے ،قانون شکن افراد کی اطلاع ٹریفک پولیس ہیلپ لائن051.9272839پر دیں‘‘ اس کے علاوہ دیگر سلوگن بھی تحریر تھیں اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی محمد بن اشرف نے بتایا کہ ون ویلنگ پر سختی سے پابندی ہے اس کی خلاف ورزی پر مقدمات درج ہونگے گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی اور ون ویلرز کو حوالات میں بند کیا جائے گا لہذاء والدین بھی ذمہ داری کا مظاہر ہ کریں اور اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں۔