شاہدجمیل منہاس کے اخباری کالموں کے مجموعے ’اپنی بات‘ کی تعارفی تقریب
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)بزم احباب قلم کے زیراہتمام راولپنڈی آرٹس کونسل کے اشتراک سے معروف شاعر،ادیب اورکالم نگارشاہدجمیل منہاس کے اخباری کالموں کے مجموعے ’اپنی بات‘ کی تعارفی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کی صدارت سینئرشاعروادیب راجہ عبدالقیوم نے کی۔مہمان خصوصی مشہورکالم نگاروادیب ڈاکٹرمقصودجعفری نے شاہدجمیل منہاس کے کالموں کا تجزیہ کرتے ہوئے انکی فنی پختگی،خلوص،گہرائی اور معاشرتی اقدارسے وابستگی کی تعریف کی۔معروف دانشورنسیم سحرنے شاہدجمیل کی نعت گوئی اورعشق رسول پے گفتگوکی جبکہ مشہورسیرت نگار ظفراقبال انجم نے مصنف کی شاعری،فن اورشخصیت پرگفتگوکی۔لاہورسے اسناتھ کنول،محمودہ غازیہ،رجسٹرارفاطمہ جناح یونیورسٹی ہمایوں اقبال اوربزم احباب قلم کے صدرعلی اصغرثمرنے بھی شاہدجمیل کے کالموں پرسیرحاصل گفتگوکی۔تقریب کے آخرمیںصدرمحفل راجہ عبدالقیوم نے شاہدجمیل مہناس کی شاعری اورکالموں پرروشنی ڈالی۔اس کے علاوہ دوسرے شہروں سے آئے ہوئے ادباء اور شعراء نے اپنی گفتگومیں شاہدجمیل کے کالموں میں اسلام،پاکستان اوریہاں بسنے والوں غریب اورپسماندہ طبقات سے گہری وابستگی کوسہراہا۔