ہارون آباد: کار اور موٹر سا ئیکلوں میں ٹکر ،خاتون سمیت 3افراد زخمی
ہارون آباد(نامہ نگار)قینچی موڑ کے قریب کار اور موٹر سائیکلوں میں ٹکر ،خاتون سمیت 3افراد زخمی ،ایک کی حالت نازک ،تفصیلات کے مطابق ہارون آباد سے چند کلومیٹردور قینچی موڑ کے قریب ایک کار اور دو موٹر سائیکلیں تیز رفتاری کے باعث ٹکر اگئیں جس کے نتیجہ میں محمد جمیل ،فوزیہ ،زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122نے طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔