رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان رخصت پرچلے گئے
لاہور (وقائع نگار خصوصی) رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان رخصت پر روانہ ہوگئے۔ رجسٹرار حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جائیں گے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رائوعبدلجبار نے قائم مقام رجسٹرار کا چارج سنبھال لیا۔ رجسٹرار تین ستمبر کو دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔