ذہنی معذور نوجوان نے خود کو زخمی کرلیا
چک امرو ( نامہ نگار) نورکوٹ کے قریبی گائوں موضع سراج کے رہائشی برکت کے بیٹے نے تیز دھار آلے سے اپنا بازو کاٹ لیا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ خود کو زخمی کرنے والے لڑکے کا ذہنی توازن درست نہیں جس وجہ سے اس نے خود کو زخمی کیا۔ دوسرے واقعہ میں نواحی گائوں میں شہری جعفر کے گھر میں رات اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے گھر جل کر راکھ ہوگیا تاہم آگ لگنے کا بروقت علم ہونے سے اہل خانہ محفوط رہے آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں ۔