مسلح افراد نے شہری سے موبائل فون اور نقدی چھین لی
جھنگ(نامہ نگار)پانچ مسلح افراد نے شہری سے موبائل فون اور نقدی زبر دستی چھین لی چک نمبر448کے رہائشی خضر حیات نے تھانہ موچیوالہ پولیس کو بتایا کہ شیر وغیرہ پانچ مسلح افراد نے مبینہ طور پر اس کے ملازم آصف کو ڈرا دھمکا کر اس سے زبر دستی موبائل فون اور نقدی دو ہزار روپے چھین لی اور اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔