پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن کی عطائیوں کیخلاف کارروائیاں جاری
لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن نے عطائیوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران گزشتہ روز 32 عطائیوں کے کاروبار بند کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق کمشن کی ٹیموں نے لاہور، راولپنڈی، سیالکوٹ اور نارووال میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی گئی۔ ٹیموں نے شہروں کے مختلف علاقوں میں ریکارڈ کے مطابق120 علاج گاہوں پر چھاپے مارے اور32 عطائیت کے مراکز کو بند کر دیا گیا جب کہ 33 عطائیوں نے دوسرے کاروبار شروع کر دیئے ہیں۔ نارووال اور سیالکوٹ ہر ایک میں نو، راولپنڈی اور بہاولنگر ہر ایک میں چھ جب کہ لاہور میں دو اڈے سیل کئے گئے۔