ساہیوال: نہری پانی چوری پر 49 کسانوں کیخلاف مقدمے، خاتون پر تشدد
ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) سرکاری کھال توڑ کر نہری پانی چوری کرنے والے 49کسانوںکے خلاف مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق 64-65/4-R ‘112/9-Lاور108/9-L کے چکوک میں ابراہیم وغیرہ 4، طارق وغیرہ15کس‘ علی شیر وغیرہ 4کس‘ غلا م مرتضیٰ وغیرہ 12 افراد اور محمد فرید وغیرہ 14 افراد سرکاری کھال توڑ کر نہری پانی اپنی فصلوں کو سیراب کررہے تھے کہ اس دوران کنال آفیسر ندیم بھٹی کو اطلاع مل گئی ۔ مذکورہ آفیسر نے چھاپہ مارکر ملزمان کو پانی چور ی کرتے پکڑ لیا۔ پولیس تھانہ نورشاہ اور ڈیرہ رحیم نے ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔ دریں اثناء پولیس نے منشیات بیچنے والوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈسپنسری روڈ پر چھاپہ مارکر چرس فروخت کرنے والا ملزم محمد آصف کو گرفتارکرلیااور اس کے قبضہ سے 320گرام چرس برآمد کرلی۔ اسی طرح عارف والا پل کے قریب ایک ملزم نوید حسین ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر سلطان محمد ظہیر کے ساتھ الجھ پڑا اور کار سرکار میں مزاحمت کرتے ہوئے مجمع اکٹھا کرلیا۔ جس پر مذکورہ سب انسپکٹر نے غلہ منڈی پولیس کو اطلاع دے دی اور پولیس نے ملزم نوید حسین کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ علاوہ ازیں 6/95آر میں ریحان وغیرہ 4افراد نے راشد منیر کی فصل کا اجاڑہ کر کے اس کے رقبہ پر قبضہ کر کے اسے سنگین نتائج کی دھمکیا ں دیں اور 5/61ایل میں صفدر وغیرہ 5افراد نے نصیر احمد کے احاطہ پر قبضہ کر کے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس پر پو لیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔ جبکہ 5/52ایل میں احمد یار وغیرہ 5افراد نے امداد حسین کی بیوی کو ڈنڈوں کے وار سے زخمی کر کے اس کی عصمت دری کی جس پر پو لیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔