محکمانہ اجلاس، 95 ٹریفک وارنز کی ترقی
لاہور (سٹاف رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام کی ہدایات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب اظہر حمید کھوکھر کی سربراہی میں ٹریفک وارڈنز کی ترقیوں کے لئے محکمانہ پروموشن بورڈ کا اجلاس 95 ٹریفک وارڈنز کو سینئر ٹریفک وارڈن کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔ محکمانہ پروموشن بورڈ کے دیگر ممبران میں ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ 1 محمد ادریس ، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب صاحبزادہ محمد شہزاد سلطان اورڈی آئی جی سپیشل برانچ زعیم اقبال شیخ شامل تھے۔