حاصل پور: ڈکیت مویشی چور گینگ کے 6 ارکان گرفتار
حاصل پور(نامہ نگار) ڈی اس پی شیخ محمدجاوید اور SHO تھانہ صدر محمدظہیر بابر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون کرنے کے لیئے ایک ٹیم زیر نگرانی ایس ایچ او محمد ظہیر بابر ، محمدآصف سب انسپکٹر ، اللہ بخش اے ایس آئی ، ریاض احمد اے ایس آئی ، ارشاد احمد اے ایس آئی نے ناکہ لگا کر اظہر عرف اظہری گینگ کے چار ارکان قیصر عباس ولد امین، اظہر ولد ریاض، ندیم ولد محمددین، منیراحمد ولد امین جبکہ مویشی چور گینگ کے دوارکان سمیت احمد نواز، عابد کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی ، چھینی ہوئی لاکھوں روپے کی رقم ،موبائل فون ، ناجائز اسلحہ اور کار برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے اور مزید تفتیش جاری ہے ۔ بہاولپور نے پولیس ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا۔