اسلامک ریلیف حکومتی اداروں کیساتھ مل کر کام کر رہا ہے،عمیر حسن
اسلام آباد(خبر نگار) اسلامک ریلیف پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آبا دمیں ایک مشاورتی تقریب کا انعقا دکیا گیا جس کا موضوع ـ ـبلوچستان میںموسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی پالیسوں کا جائزہ تھا۔تقریب میں اسلامک ریلیف پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹرعمیر حسن،ہیڈ آف پروگرامز رضا ناریجو، ایڈوکیسی ایکسپرٹ سرمد اقبال؎، ڈونر اداروں کے نمایندگان ،،حکومتی عہدیدران اور صحافیوں نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران صوبہ بلوچستان کو موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں درپیش مسائل زیر بحث رہے جس میںزراعت ، مویشی بانی
اور پانی کی قلت شامل سر فہرست ہیں۔اسلامک ریلیف کی جانب سے ایک تحقیقی مکالہ پیش کیا گیا جس کے مطابق موسمیاتی تبدیلی نے بلوچستان میں انسانی زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے،عمیر حسن کا کہنا تھا کہ اسلامک ریلف حکومتی اداروں اور پالیسی سازوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ بلوچستان کے لوگوں کی جامع اور مربوط منصوبے کے تحت مدد کی جاسکے۔