14اگست کو پی ٹی وی اپنے ناظرین کیلئے خصوصی پروگرام پیش کریگا
اسلام آباد ( کلچرل رپورٹر)پاکستان ٹیلی وڑن نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے ناظرین کے لئے تقریب پرچم کشائی اسلام آباد سے براہِ راست ٹیلی کاسٹ کرنے کا اہتمام کیا ہے۔ پی ٹی وی نے اپنے ناظرین کے لئے خصوصی نشریات سلام پاکستانبھی نشر کرنے کا اہتمام کیا ہے۔ ان خصوصی نشریات میں بریک فاسٹ ایٹ ہوم، پاکستان سپیک،دل سے پاکستان، میر ی پہچان پاکستان،اسلام آباد سے براہ راست پرچم کشائی کی خصوصی تقریب،جگن ایٹ ہوم سپیشل، سیلیبریٹی لاؤئج ، تعمیر پاکستان اور ادب، بچوں کیلئے خصوصی پروگرام قائد، پاکستان اور ہم،نوجوانوں کے لئے خصوصی شو ، عظم عالیشان اورموسیقی کا خصوصی پروگرام یادوں کے رنگ گیتوں کے سنگ اوراردو کا خصوصی کھیل تابہ خاکِ کاشغرشامل ہیں۔پی ٹی وی کے تمام مراکز یومِ آزادی کے موقع پراپنے ناظرین کے لئے خصوصی ملی نغمے بھی پیش کریں گے۔