آئیسکو ریجن میں جولائی کے دوران تین سو پندرہ بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کی گئی
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)آئیسکو ریجن سے ایک ماہ کے دوران تین سو پندرہ بجلی چوروںکے خلاف کارروائی کی گئی ۔بھاری جرمانے بھی کئے گئے، ترجمان کے مطابق ماہِ جولائی2018 کے دوران315بجلی چوروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سرکل میں47، راولپنڈی سرکل میں118، اٹک سرکل میں56، جہلم سرکل میں43جبکہ چکوال سرکل میں51 بجلی چوروںکے خلاف ایکشن لیا گیا۔ بجلی چوروں کو جرمانے عائد کر نے کے علاوہ انکے خلاف قانونی کاروائی کیلئے متعلقہ تھانوں میںدرخواستیں جمع کروا دی گئی ہیں۔ سی ای او آئیسکو باسط زمان احمد نے کہا ہے کہ بجلی چور کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا کیوں کہ وہ اس ملک اور عوام دونوں کا دشمن ہے ۔