علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بسلسلہ جشن آزادی تقریب کا انعقاد
اسلام آباد(نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر خزاں 2018ء کے داخلوں سے متعلق'اوپن ڈے" /تقریب بسلسلہ جشن آزادی منعقد ہوئی ۔ اوپن ڈے کی افتتاحی تقریب کے بعدطلبہ و طالبات کے مابین ملی نغموں اور بیت بازی کے مقابلے منعقد کرائے گئے۔ فقیر حسین گروپ نے وطن سے محبت پر "میرا پیغام پاکستان کے نام"کے عنوان سے ایک عبرت انگیز ڈرامہ پیش کیا۔تقریب کے چوتھے آئٹم میں محفل مشاعرہ منعقد کیا گیا جس میں ملک کے نامور شعراء نے اپنی شاعری کے ذریعہ وطن سے محبت کا اظہارکیا۔مشاعرے کی صدارت نامور کالم نگار محمد اظہار الحق نے کی۔ شعراء میں ارشد محمود ناشاد ٗ عبدالعزیز ساحر ٗ شازیہ اکبر ٗ منیر فیاض ٗ احمد فرید ٗ حماد اصغر ٗ سعید احمد ٗ احتر عثمان ٗ قیوم طاہر اور منصور آفاق شامل تھے۔ملی نغموں کے مقابلے میں اجنیہا فاطمہ نے پہلی ٗ وسیم بشیر نے دوسری ٗ سلوسیٹر نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ بیت باری کے مقابلے میں ہوابتول اور زیف الحق نے پہلی ٗ حمزہ اقبال اور حماد احمد نے دوسری جبکہ لائبہ سجاد اور محمد علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دونوں مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو پانچ پانچ ہزار کیش انعام ٗ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو 3۔ہزار کیش انعام جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو 2۔ہزار کیش انعامات دئیے گئے۔