سرگودھا سے ایم پی اے عنصر مجید کا نام بھی وزارت اعلیٰ کے امیدواروں میں شامل
سرگودھا (نامہ نگار) سرگودھا سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی عنصر مجید خان کا نام بھی وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں گونجنے لگا۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ اس بار سرگودھا سے تعلق رکھنے والے عنصر مجید خان کو وزیراعلیٰ پنجاب بنایا جائے تاکہ سرگودھا کو بھی نمائندگی کا حق مل سکے۔