صوبہ پکتیا میں جھڑپیں‘ حملے‘ پاکستانیوں سمیت 30 سے زائد شدت پسند مارے گئے
کابل (نیٹ نیوز) افغان صوبے پکتیا میں جھڑپوں میں پاکستانیوں سمیت 30 سے زائد شدت پسند ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے ہیں۔ 203ویں تھنڈر کارلیس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا ایوب زارائی اور احمد خیل اضلاع میں جنگجوئوں نے ایک دوسرے پر حملے کئے ہیں۔ سکندر خیل ترکان خیر ضیا اور شنہائی کے علاقوں میں مڈبھیڑ ہوئی ہے۔ ترجمان نے دعویٰ کیا کئی پاکستانیوں کی نعشیں مذکورہ علاقے سے ملی ہیں۔ علاقے میں افغان اور امریکی فوجی بیھج کر سر چ آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے ۔افغان حکام نے ہلاکتوں کی رپورٹ پر رد عمل نہیں دیا ۔