زرمبادلہ کے ذخائر میں 7کروڑ 47لاکھ ڈالر کی کمی
لاہور (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بنک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 7کروڑ 47لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی۔ 3اگست تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17ارب ڈالر ہوگئے۔ شیڈول بنکوں کے ذخائر 9کروڑ ڈالر کم ہوکر 6ارب 63کروڑ ڈالر ہوگئے جبکہ سٹیٹ بنک کے ذخائر ایک کروڑ 94لاکھ ڈالر اضافے سے 10ارب 36کروڑ ڈالرز ہیں۔
زرمبادلہ ذخائر