چین باڑہ میں تباہ شدہ سکولوں کی تعمیر کیلئے گرانٹ فراہم کریگا
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) چین باڑہ خیبرایجنسی میں تباہ شدہ سکولوں کی تعمیر نو کے لیے 14 ملین ڈالر گرانٹ دے گا۔ چین کے سفیر یاؤ جنگ نے سیکرٹری اقتصادی امور سے ملاقات کی۔ اس سلسلہ میں دستاویز پر دستخط کیے گئے۔ گرانٹ سے 68 سکولوں کو بحال کیا جائے گا۔