جنرل باجوہ سے سفیر بوسنیا کی ملاقات
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان میں متعین بوسنیا کے سفیر ثاقب فورک نے گزشتہ روز بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی سلامتی کی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال بھی کیا گیا۔