آلودگی انسانی جانوں کے ساتھ کھلواڑ
ماحولیاتی آلودگی آج کل ایک بڑھتا ہوا مسئلہ ہے۔ اس کی وجہ سے دنیا ماحولیاتی آلودگی کی وجوہات میں شور کی آلودگی، کوڑا کرکٹ، گاڑیوں اور صنعتوں سے نکلنے والا دھواں اور ان صنعتوں اور فیکٹریوں سے نکلنے والا زہریلا پانی بھی شامل ہے۔ فیکٹریوں کا دھواں نہ صرف اس میں کام کرنے والے مزدوروں کے لئے نقصان دہ ہے بلکہ آس پاس کے رہنے والے لوگوں کے لئے بھی مضر ہے۔ سلنسروں، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے نکلنے والا دھواں بھی انتہائی زہریلا ہوتا ہے جو فضا کو گندہ کرنے میں فیکٹریوں اور صنعتوں سے کسی درجہ بھی کم نہیں۔ فیکٹریوں اور صنعتوں کے مالک جو ہر مہینے لاکھوں روپے منافع حاصل کرتے ہیں۔ یہ لوگ اپنے فائدے کے لئے انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔ کیا ان کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ اس بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کو روکنے کے اقدامات اٹھائے۔ صنعتوں سے نکلنے والا زہریلا پانی فلٹر کر کے دریاﺅں میں بہایا جائے تاکہ آبی حیات کی زندگی کو کوئی خطرہ نہ ہو اور فضا میں زہریلی گیس خارج کرنے سے اجتناب کریں تاکہ فضائی آلودگی کی وجہ سے بڑھنے والی خطرناک بیماریوں کو روکا جا سکے۔ (عالیہ شہزادی، لاہور )