کراچی کے بیشتر پارک کمر شل کر کے غریب عوام سے سستی تفریح چھین لی گئی
کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائی کورٹ نے عسکری پارک حادثے کی مکمل تحقیقات اور پارک سے عسکر ی نام نکالنے سے متعلق فوری سماعت کی درخواست مسترد کردی ہے ۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں عسکری پارک حادثہ کی مکمل تحقیقات اور پارک سے عسکری نام نکالنے کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے فوری سماعت کی درخواست مسترد کردی ہے ۔درخواست گذار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کمرشل پارک کے ساتھ عسکری لگانا غیر قانونی ہے۔پارک انتظامیہ نے بغیر منظوری کے چین سے خطرناک جھولے منگوائے۔خطرناک جھولوں کو لگانے سے متعلق ضابطہ پر عمل نہیں کیا گیا۔شہر کے بیشتر پارک کمرشل کرکے غریب عوام سے سستی تفریح چھین لی گئی۔پارکوں میں مفت داخلہ کی ہدایت دی جائے۔مئیر کراچی پارکوں کی انسپکشن سے متعلق ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔مکمل معائنہ اور تحقیقات تک عسکری پارک نہ کھولا جائے۔پارک انتظامیہ کو عسکری کا لفظ ہٹانے کی ہدایت دی جائے۔درخواست گذار احمد زمان اور شاہ زمان خان کی جانب سے دائر درخواست میں حکومت سندھ ،کمشنر کراچی ،میئر کراچی ،ڈی جی رینجرز اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔
کراچی پا رک