منی لانڈرنگ کیس‘ فریال تالپور کی درخواست کی سماعت 30 اگست تک ملتوی
کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کی ایف آئی اے کے عبوری چالان کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ان کے وکیل کی عدم پیشی کے باعث 30اگست تک ملتوی کردی ہے ۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں فریال تالپور کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کے عبوری چالان کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے فریال تالپور کے وکیل کی عدم پیشی کے باعث سماعت بغیر کسی کارروائی کے 30اگست تک ملتوی کردی ہے ۔فریال تالپور نے اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ایف آئی اے کی ایف آئی آر میں منی لانڈرنگ کا ذکر نہیںہے ۔فریال تالپور کا ایف آئی آر میں کوئی کردار واضح نہیں۔الزامات سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔
فریال درخواست