کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ، موسم خوشگوار
کرچی( خصوصی رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوںمیں گزشتہ روز دوپہر کو کچھ دیر کیلئے بوندا باندی کا سلسلہ رہا جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا تاہم بارش شہریوں کی توقعات کے مطابق نہیں ہوئی آج جمعہ کو مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا بوندا باندی کا امکان ہے گزشتہ روز درجہ حرارت 32.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ آج درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ سے 34ڈگری کے درمیان رہے گا۔