حکومت سندھ کے کئی افسران کے تبادلے
کراچی( وقائع نگار) حکومت سندھ نے بعض افسران کے تبادلے اور تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں جن کے مطابق گریڈ19 کے افسر اعجاز حسین بلوچ کو ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ سیل بورڈ آف ریونیو سندھ کی خالی اسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت نے تعیناتی کے منتظر گریڈ20 کے افسر محمد اقبال میمن کو اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ کی خالی اسامی پر تعینات کیا گیا ہے جب کہ گریڈ19 کے افسر منور علی مٹھانی کو بورڈ آف ریونیو میں آئی جی رجسٹریشن تعینات کیا گیا ہے۔
تبادلے