پاکستان کے انتخابی نتائج کبھی تسلیم نہیں کئے گئے ‘ ڈاکٹر یوسف سلیم
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پنجابی قومی تحریک کے قائد ڈاکٹر یوسف سلیم ،چوہدری ارشد،رانا سعید اور ذہین نقوی نے پاکستان ہاؤس سے جاری بیان میں کہاہے کہ تاریخ شاہد ہے کہ ملک میں جتنے بھی الیکشن ہوئے ناکام ہوئے مخالفین یا اپوزیشن نے دھاندلی اور انتخابی بے ضابطگی کا مقابلہ کرنے کے لئے گٹھ جوڑ کر لیا عمران خان اپنی حکومت کو مضبوط بنانے کے لئے کل کے لٹیروں ،اسلام اور وطن دشمنوں کو اپنے ساتھ ملانے کے لئے تمام حدود کراس کردی ہیں کر رہا ہے یہ حدیں جب وہ اپوزیشن میں اس نے خود ہی بنائی تھیں پنجاب میں اپنی حکومت بنانے میں وہ تمام ضابطے اور اصول ختم کر چکے ہیں اسکی شفاف حکومت بننے سے پہلے ہی سوالیہ نشانات کی زد میں آرہی ہے اپوزیشن والے بھی جو احتجاجی پروگرامز بنا رہے ہیں وہ ریاست اور قوم کو فائدہ کے بجائے نقصان دیں گے لیکن ان کا کہنا ہے کہ یہ ریلیاں اور دھرنے خان کا تحفہ ہے جو انوں نے ماضی میں دئیے اور اپوزیشن اسکی نقل کر رہی ہے دھرنے،ریلیاں اور جلسے خان صاحب کا سیاسی حقوق کا ایک چھوٹا سے مشغلہ ہے۔