عام انتخابات جنرل الیکشن نہیں بلکہ’’ جرنلز الیکشن‘‘ تھے‘ مقررین
کراچی (نیوز رپورٹر) حالیہ عام انتخابات جنرل الیکشن نہیں بلکہ جرنلز الیکشن تھے۔جس طرح سے پاکستان کے دو بڑے ابلاغی اداروں کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے اس کا مقصد میڈیا کی کمر توڑنا ہے۔ جو ادارے سیاسی عمل یا معلومات کے حصول میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں اطلاعات تک عوامی رسائی کے بنیادی حق کی نفی کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینارـ ـبعنوان میڈیا اور جنرل الیکشن 2018 سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سابق ڈائیریکٹر پاکستان اسٹڈی سینٹر ڈاکٹر جعفر احمد نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے۔ میڈیا میں انتخابات کو کوریج بہت وسیع ہے اور بہت سے پہلوؤں کو اس میںجگہ دی گئی ۔