یو م آزادی میں با قی 4 دن ، شہر ملی نغمو ں سے گو نجنے لگا
کراچی ( کلچرل رپو رٹر) یو م آزادی میں اب4 دن با قی رہ گئے ہیں پوری قوم انتہا ئی جو ش و خروش اور ملی جذبے کے ساتھ جشن آزادی کی تیا ریو ں میں مصروف ہے ۔جشن آزادی کی تیا ریا ں عروج پر پہنچ رہی ہیں گلی گلی ، بازاروں ، سڑکو ں اور گھروں میں سبز ہلالی پر چمو ں کی بہا ر سے شہر کے مختلف علا قوں میں اسٹا لو ں پر سبز ہلا لی پر چم لہرا رہے ہیں یو م آزادی شر ٹس ، بیجز ، کیپس ، با جے اور دوسری اشیاء کی خر یداری زور شور سے جار ی ہے ،نو جوانو ں ، بچوں اور خواتین میں جشن آزادی منا نے کا جذبہ عروج پر ہے ۔ اسکو لو ں ، کا لجو ں میں جشن آزادی کے پر وگرامو ں کی تیا ریا ں جاری ہیں ۔ ایئر پو رٹس اور نجی چینلزآزادی کے حوالے سے پر وگرام پیش کر رہے ہیں شہر کے مختلف اداروں ، گلیو ں میں جشن آزادی منا نے کے لئے خصوصی پر و گرامز تر تیب دیئے گئے ہیں چراغا ں کاخصوصی اہتما م کیا جا رہا ہے ۔