نوائے وقت کی خبر پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کی وضاحت
کراچی( اسٹاف رپورٹر)روزنامہ نوائے وقت کراچی کی اشاعت 4 اگست2018 کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن پاکستان میں خبر شائع کی گئی جس سے یہ تاثرملا کہ جیسے ایسوسی ایشن کے صدر جاوید انوار اور جنرل سیکریٹری و دیگر شخصیات غیر قانونی اجلاس ، نئی ممبر شپ کی منظوری اور کمیٹی ممبران کے اخراج میں ملوث ہیں اور عدالت کی جانب سے انہیں اس کام سے روکا گیا ہے جب کہ حقیقت یہ ہے کہ یہ استغاثہ محمد طارق سبزواری( شاعر) کی جانب سے لگائے گئے۔ الزامات ہیں جن کی صداقت وہ ابھی تک ثابت نہیں ہوسکے ہیں عدالت میں انہی الزامات کی صداقت جانچنے کیلئے 20 اگست2018 کو پہلی پیشی ہے جو کہ معمول کی عدالتی کارروائی کا ایک جز ہے اس ضمن میں فاضل عدالت کی طرف سے کسی قسم کا حکم امتناعی جاری نہیں کیا گیا البتہ عدالت نے ایک نوٹس جاری کیا جس میں ایسوسی ایشن کے قوانین اور ضابطوں کی پاسداری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔