اسٹاک ایکسچینج میں تیزی سرمایہ میں 5 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد اضافہ
کراچی (کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوروزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کواتارچڑھائو کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی 42800 اور 42900 کی نفسیاتی حدیں بحال ہو گئیں۔سرمایہ کاری مالیت میں 5 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت 7.67 فیصد زائد جبکہ60.19فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کاروبار کا آغاز 36پوائنٹس کی کمی سے ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 42695پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیا تاہم پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں لیسٹڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی، کیمیکل،سیمنٹ، بینکنگ اور دیگر سیکٹر میں خریداری کی گئی، جس کے نتیجے میں دوروز سے چھائی مندی کے اثرات زائل ہوگئے۔ ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 42960پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھاگیا تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس192.09پوائنٹس اضافے سے42923.95پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی طور پر402کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 242 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 141 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں5 ارب50 کروڑ 90 لاکھ 82 ہزار 690 روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 87 کھرب 65 ارب88 کروڑ98 لاکھ 4 ہزار 883 روپے ہوگئی ۔جمعرات کومجموعی طور پر 20 کروڑ61لاکھ67ہزار710 شیئرز کا کاروبارہوا،جوبدھ کی نسبت 1 کروڑ 46 لاکھ 98ہزار130 شیئرززائد ہیں۔