زون 6کی یوتھ انڈیپنڈنس کپ انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میں پانچویں کامیابی
کراچی ( ا سپورٹس رپورٹر)نارتھ ناظم آباد اورنگی زون 6 نے ناظم آباد بلدیہ زون 7کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیکر عمر ایسوسی ایٹس یوتھ انڈیپنڈنس کپ انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میں مسلسل پانچویں کامیابی حاصل کرلی۔ دیگر میچوں میں کلفٹن صدر زون 3نے فیڈرل بی ایریا نارتھ کراچی زون2کو 356رنز سے لیاقت آباد گلشن زون 1 نے ملیر شاہ فیصل زون 4 کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی ۔ لوائی کرکٹ اسٹیڈیم نیا ناظم آباد پر ناظم آباد بلدیہ زون سات 178رنز بنا سکی۔حمزہ محسن 51،حمزہ گھانچی 31،علی ہاشمی نے 25رنز بنائے۔ محمد حسان خان نے4 عاشق علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔مطلوبہ ہدف نارتھ ناظم آباد اورنگی زون 6 نے دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ کپتان سید فراز علی نے7چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 78رنز عثمان خان نے 56رنز ناٹ آوٹ عاشر احمد نے 32رنز بنائے۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم پر ملیر شاہ فیصل زون 4 پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 157رنز بنا سکی۔ حنیف آزاد نے 71رنز سلیمان سلیم نے 20رنز بنائے۔ عمیر یوسف اور بہادر علی نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ مطلوبہ اسکور لیاقت آباد گلشن زون 1نے دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ حسنین رضوی 62 ناٹ آوٹ،عمیر یوسف نے 28رنز ناٹ آوٹ اسکور کئے۔ لانڈھی جیم خانہ گرائونڈ پر کلفٹن صدر زون 3 نے چار وکٹوں کے نقصان پر 464رنز بنائے۔ رابش احمد نے 24چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے ڈبل سنچری 210رنزامیت روی نے سنچری 100رنز سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنائی۔ رام روی نے 60رنز بنائے۔ عماد عالم نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ فیڈرل بی ایریا نارتھ کراچی زون2،108رنز 26اوورز میں بنا کر آوٹ ہو گئی۔ عزیز الدین 23،عماد عالم نے 28رنز بنائے۔ محمد رجب نے تباہ کن بائولنگ کرتے ہوئے 7-36وکٹیںاسرار احمد نے 2-14وکٹیں حاصل کیں ۔