آزادی مارچ، اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں بڑھا دی گئیں، دیگر شہروں میںکل کھلیں گے
سرگودھا ؍ اسلام آباد (آن لائن+ نوائے وقت رپورٹ) حکومت کی ہدایت پر تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے کل 11 اگست سے کھل جائینگے۔ تعلیمی اداروں میں یوم آزادی کے حوالہ سے تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس سلسلہ میں تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں تعلیمی ادارے نہ کھولنے والے سربراہوں کیخلاف کاروائی کریں۔ علاوہ ازیں اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی۔ ترجمان کے مطابق اسلام آباد کے تعلیمی ادارے 11 اگست کی بجائے 18 اگست کو کھلیں گے۔ سات مزید چھٹیاں دی گئی ہیں۔ توسیع کا فیصلہ تحریک انصاف کے آزادی مارچ اور موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
کھلیں گے