کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل نہ کی گئی تو خدانخواستہ ملک ٹوٹ سکتا ہے: ڈاکٹر قدیر
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+آئی اےن پی) ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی عدلےہ کے ساتھ محاذآرائی ملک وقوم کے مفاد مےں نہےں ‘ راجہ پر وےز اشرف سوئس حکام کو خط نہ لکھ کر ےوسف رضا گےلانی جےسی سزا کےلئے تےار رہےں‘ حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ مار‘ ملکی مسائل کی بنےادی وجہ ہے ‘ملک مےں فوری عام انتخابات ناگزےر ہوچکے ہےں ۔ وہ جمعرات کے روز لاہور اےئر پورٹ پر گفتگو کر رہے تھے۔ ڈاکٹر عبد القد ےر خان نے کہا کہ اگر کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل نہ کی گئی تو خدانخواستہ ملک ٹوٹ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان سات سال میں طاقتور ترین ایٹمی ملک کی حیثیت سے ابھر سکتا ہے تو توانائی بحران کا خاتمہ بائیں ہاتھ کا کام ہے لیکن کرپٹ مافیا ہمیں کام کرنے کا موقع نہیں دے رہا۔ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا ہے کہ پنجاب میں مچھر بھی مر جائے تو وزیراعلیٰ سے استعفیٰ مانگ لیا جاتا ہے باقی تینوں صوبوں میں قتل و غارت گری کا بازار گرم ہے موجودہ قیادت سے کسی بہتری کی امید نہیں ایک سال میں بجلی کا بحران ختم کرسکتا ہوں۔ بجلی کیلئے ایٹمی ری ایکٹر بنانا ضروری ہے جو ہم نہیں بنا رہے۔