A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined index: category_data

Filename: frontend_ver3/Templating_engine.php

Line Number: 35

ہائیکورٹ میں وزیراعظم کیخلاف غداری کے مقدمہ اور نااہلی کیلئے درخواست دائر

10 اگست 2011
لاہور (وقائع نگار خصوصی + ریڈیو نیوز + وقت نیوز) عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر وزیراعظم گیلانی کو عہدے سے نااہل قرار دینے اور ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ اﷲ بخش گوندل ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت اور وزیراعظم گیلانی کو فریق بناتے ہوئے م¶قف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے این آر او اور صدر زرداری کے دو عہدوں کے خلاف عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کیا جانا اور عدلیہ سے محاذ آرائی واضع طور پر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد کرنے والے اعلیٰ افسروں کو حکومت نے عہدوں سے فارغ کرنا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے اور پیپلز پارٹی کے عہدیداروں کی جانب سے عدالتی احکامات کے خلاف شہروں میں احتجاج کی کال دی جا رہی ہے لہٰذا عدالت اس کا نوٹس لے۔ درخواست گذار نے عدالت سے استدعا کی کہ وزیراعظم کا رویہ پارلیمانی جمہوریت کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے لہٰذا عدالت وزیراعظم گیلانی کو نااہل قرار دے کر غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔
وزیراعظم کے خلاف درخواست