لاہور میں گیارہ ڈاکے....اچھرہ کی جیولری مارکیٹ سے پچاس لاکھ کا سونا چوری‘ تاجروں کا پولیس کیخلاف مظاہرہ
لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور میں ڈکیتی و چوری کی درجنوں وارداتوں میں لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ ساندہ سے نوائے وقت کے میگزین ایڈیٹر خالد بہزاد ہاشمی کے بہنوئی کی کار چور ہو گئی اور اچھرہ میں ایک کلو سونے کی چوری کا مقدمہ درج نہ ہونے پر تاجروں نے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ چوروں نے جیولری مارکیٹ میں ایگزاسٹ فین کے راستے شیخ سعید کی دکان سے 50لاکھ روپے مالیت کا سونا چوری کیا۔ ساندہ کے نیشنل ٹاﺅن سے نوائے وقت کے میگزین ایڈیٹر خالد بہزاد ہاشمی کے بہنوئی سپریم کورٹ کے وکیل علیم بیگ چغتائی کی کار نمبر LZS/6541 ان کے گھر کے باہر سے چوری ہو گئی۔ ڈاکوﺅں نے لٹن روڈ کے علاقے چوبرجی گارڈن میں محمد فاروق، ستوکتلہ میں نگہت ادریس کے گھر سے پانچ، 5لاکھ، ٹاﺅن شپ میں خواجہ فرحت سعید سے سوا 2لاکھ، ٹاﺅن شپ میں عبدالرحیم سے 2لاکھ، ہربنس پورہ میںکرنل(ر) حسین مقصود کی کار سوار فیملی سے 2لاکھ کی نقدی و زیورات اور دیگر سامان، ساندہ میں محمد اکرم مغل سے 4300روپے، موبائل فون ا ور موٹر سائیکل، چوہنگ میں ایک فیکٹری سے سکیورٹی گارڈ رحمت سے رائفل، نقدی اور موبائل فون، نواب ٹاﺅن میں شہباز سے 80ہزار روپے اور موبائل فون، چوہنگ میں محمد خالد کے گھر سے ہزاروں روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، مناواں میں محمد شاہد سے 30ہزار اور موبائل فون، شاہدرہ ٹاﺅن میں پرویز سے 20ہزار اور موبائل فون چھین لیا۔ چوروں نے گلشن اقبال میں صحافی برکت محی الدین کی کلٹس کار چوری کر لی، ڈاکوﺅں نے جوہر ٹاﺅن میں محمد کامل کی موٹر سائیکل چھین لی، چور کوٹ لکھپت کی بابا فرید کالونی میں عامر شہزاد کے جنرل سٹور سے دو لاکھ روپے کی نقدی اور دیگر سامان جبکہ شیرا کوٹ، اقبال ٹاﺅن اور گڑھی شاہو سے 3موٹر سائیکلیں چوری کرلیں۔
ڈاکے
ڈاکے