بیٹے پر کرپشن کے الزامات ہیںمہنگائی لوڈشیڈنگ پر وزیراعظم استعفیٰ دیں: حکومتی ایم این اے ناصر شاہ

10 اگست 2011
اسلام آباد (ریڈیو نیوز/ وقت نیوز+ ثنا نیوز) پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی ناصر علی شاہ نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم یوسف گیلانی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ منگل کو قومی اسمبلی میں امن و امان کی صورتحال پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں مہنگائی، بیروزگاری، دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ بحران پر وزیراعظم اپنے عہدے سے مستعفی ہوں، وزیراعظم کے بیٹے پر کرپشن کے الزامات بھی ہیں، اس لئے وزیراعظم اخلاقی جرا¿ت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستعفی ہو جائیں، پی پی میں وزیراعظم کے اور بھی امیدوار ہیں۔ پیپلزپارٹی کسی سینئر رہنما کو وزیراعظم نامزد کرے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس کوئٹہ میں منعقد کرنے سے حالات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ بلوچستان کو اللہ کے آسرے پر چھوڑ دیا گیا کوئی والی وارث نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) اہل سندھ کے ساتھ کھڑی ہو، ہم چاہتے ہیں کہ پورا پاکستان ایک نظام حکومت کے تحت چلے، عوام کراچی میں الگ نظام برداشت نہیں کریں گے۔
حکومتی رکن