کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، آج مزید تین افراد قتل۔

10 اگست 2011 (05:18)
شہر قائد میں ڈبل سواری پر پابندی اور امن وامان کی بحالی کے لئے اجلاسوں کے باوجود قتل و غارت گری کا سلسلہ بدستور جاری ہے جبکہ موٹر سائیکل سوار مختلف علاقوں میں سرعام اسلحہ لے کر گھوم رہے ہیں لیکن پولیس صرف شریف شہریوں کو روک تنگ کرنے میں مصروف ہے۔ آج مزید تین افراد کو ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے قتل کردیا گیا ہے۔ رسالہ تھانے کی حدود میں واقع کچرا کنڈی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے تشدد کے بعد گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔بلدیہ نمبر نو میں موٹر سائیکل سواروں نے پچپن سالہ یوسف کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتاردیا۔جبکہ شیر شاہ پنکھا ہوٹل کے قریب سے بھی ایک شخص کی لاش ملی ہے تاہم اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔