امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں ہلاک شڈگان کی تعداد پچیس ہوگئی ۔

10 اگست 2011 (04:34)
ذرائع کے مطابق جاسوس طیارے نے رات دو بجے میران شاہ کے نواحی علاقے خاروانی میں ایک مکان پر دو میزائل فائر کیے جس کے نتیجہ میں پچیس افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو میران شاہ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔ میزائل حملے میں گھر مکمل طورپر تباہ ہوگیا جبکہ حملے کے بعد علاقے پر تین جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ لوگوں میں خوف وہراس بھی پایا جاتا ہے۔