کراچی کو اسلحہ سے پاک کیا جائے

10 اگست 2011
مکرمی! کراچی میں جس پیمانے پر بے گناہ لوگوں کا خون بہایا جا رہا ہے اور جس انداز سے بھاری اسلحہ عام استعمال ہو رہا ہے اس سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ اس مشکل کے پیچھے مضبوط بااختیار بااثر ہاتھ ہے جس کی شر انگیزی کو مزید موثر اور تیز کرنے کے لیے بیرونی دشمن ایجنسیاں بھی کردار ادا کر رہی ہیں۔ اصلاح احوال کی خاطر صدر کسی بھی وسیلے سے پورے شہر کراچی کو اسلحے سے پاک کر دیں چاہے یہ اسلحہ لائسنسی ہو یا بلا لائسنس۔ یہ بنیادی طور پر گندی سیاست کا مقابلہ ہے جو کراچی کو قبرستان بنا چکا ہے۔ (ابوسعدیہ سید جاوید علیشاہ،امام صاحب، سیالکوٹ)