سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری مذہبی امور متوجہ ہوں

10 اگست 2011
مکرمی! ہم نے اپنے عزیز ملک نصیر کے ذریعہ القادر پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز سے اپنی بکنگ دولاکھ چالیس ہزار میں کروائی تھی۔ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد ہم سے پچاس پچاس ہزار روپیہ اور طلب کیا گیا۔ ملک نصیر کے انکار کے بعد اور ہماری درخواستوں پراپنے ملک نصیر کو اکسٹھ آدمیوں کو حج کی اجازت دینے کا وعدہ کیا تھا۔ آپ سے درخواست ہے کہ ہمارا کوٹہ منظور کر کے ہمیں حج کی سعادت کی اجازت دی جائے۔ ہم نے اپنی درخواست 23/07/11کو دی تھی اسکا ڈائری نمبر 2232ہے۔
(منجانب ظفر اقبال ملک 0300-4300305، شیخ عبدالرشید، شیخ محمد عمر، آصف علی بھٹی ایڈووکیٹ و دیگر ساتھی)