مکرمی! ہمارے بھائی پانچ بچوں کے باپ نذیر احمد کو چوہنگ میں ایک فیکٹری کے مالک نے ساتھیوں سے مل کر تشدد کرکے ہلاک کیا اور پھر اپنی ہی گاڑی میں ڈال کر جناح ہسپتال پارکنگ میں 02-08-2011 کو چھوڑ گئے۔ ہم نے لاش پریس کلب کے سامنے رکھ کر مظاہرہ بھی کیا تھا۔ 4 اگست کو تمام اخبارات میں خبر شائع ہونے اور اعلیٰ شخصیات کی یقین دہانی کے باوجود پولیس قاتلوں کو پکڑنے میں ناکام اور مسلسل ٹال مٹول کر رہی ہے۔ چیف جسٹس‘ وزیراعلیٰ پنجاب‘ صدر پاکستان سے اپیل ہے کہ ہم غریب مظلوم ورثاءکو انصاف دلوایا جائے اور قاتلوں کو فوری پکڑنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔
(محمد حفیظ سوزو واٹر پارک جلو لاہور۔موبائل نمبر0302-4818460 )
(محمد حفیظ سوزو واٹر پارک جلو لاہور۔موبائل نمبر0302-4818460 )