اسرائیلی فضائیہ کا طیارہ لبنانی حدود میں گر کر تباہ 

Apr 10, 2025 | 17:49

ویب ڈیسک

بیروت: اسرائیلی فضائیہ کا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث لبنانی حدود میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ بدھ کے روز پیش آنے الے حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ڈیفنس فورس کی جانب سے گزشتہ روز اعلان کیا گیا کہ ان کا ایک طیارہ لبنان کی حدود میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسز کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے کی وجہ تکنیکی تھی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسرائیلی فوج نے تحقیقات شروع کردیں، تاہم سکیورٹی کے مسائل کوئی شکایت سامنے نہیں آئی۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ سکیورٹی مسائل یا انفارمیشن لیک پر کوئی تشویش نہیں۔ترجمان حوثی فوج کا کہنا ہے کہ ہم نے امریکی ڈرون کو ضلع الجوف میں مار گرایا جبکہ یہ 10 روز کے دوران مار گرائے جانے والا تیسرا اور جنگ کے آغاز سے اب تک 18واں ڈرون ہے جسے مار گرایا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج اور جیل حکام کے دل دہلا دینے والے تشدد کا انکشاف سامنے آیا تھا۔ غزہ سے رہائی پانے والے فلسطینیوں نے حقائق بیان کردئیے۔حال ہی میں کئی قیدیوں نے برطانوی میڈیا (بی بی سی) سے گفتگو کے دوران بتایا کہ قید کے دوران ان پر بد ترین جسمانی اور ذہنی تشدد ہوا۔ قیدیوں نے کہا کہ انہیں کیمیکل سے جلایا گیا. برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور بجلی کے جھٹکے دینے کے علاوہ کتوں سے بھی ڈرایا گیا۔

مزیدخبریں