امریکہ دیگر محصولات پر نظرِ ثانی کرے: جاپان کا 'سختی سے' مطالبہ

Apr 10, 2025 | 16:57

جاپان کی حکومت نے جمعرات کو کہا ہے کہ اسے امریکی صدر ٹرمپ کے نئے محصولات پر "مثبت طور پر" تؤقف کے اعلان کا پتا چلا ہے لیکن پھر بھی وہ "سختی سے" مطالبہ کرتی ہے کہ واشنگٹن دیگر محصولات پر نظرِ ثانی کرے۔جاپانی حکومت کے ترجمانِ اعلیٰ یوشیماسا ہیاشی نے باقاعدہ بریفنگ میں بتایا، "ہمیں تازہ ترین امریکی اعلان مثبت طور پر موصول ہوا۔ لیکن انہوں نے مزید کہا: "ہم پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ امریکہ اپنے باہمی محصولات، سٹیل اور ایلومینیم پر محصولات اور گاڑیوں اور پرزہ جات پر محصولات پر نظرِ ثانی کرے۔گذشتہ ہفتے ٹرمپ کے متعدد ممالک کے لیے "باہمی" محصولات میں اضافے کے اعلان میں جاپان سے درآمدات پر 24 فیصد لیوی شامل تھی۔ جاپان دنیا کی چوتھی بڑی معیشت ہے۔ٹرمپ نے بدھ کے روز ان محصولات پر 90 دن کے تؤقف کا اعلان کیا لیکن دیگر محصولات بشمول امریکہ آنے والی گاڑیوں پر 25 فیصد محصول اپنی جگہ برقرار ہیں۔امریکہ کے قریبی اتحادی جاپان میں گاڑیوں اور ان کے پرزہ جات کا شعبہ معیشت کا ایک بڑا ستون ہے جو تقریباً 5.6 ملین افراد کی براہِ راست یا بالواسطہ ملازمت کا ذریعہ ہے۔یہ شعبہ اور دیگر جاپانی فرمز بھی کسی اور ملک بشمول ویتنام میں واقع پیداواری مقامات پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہیں جہاں اور بھی زیادہ ٹیرف کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں