ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے وزارتوں کے درمیان شراکت داری کا فروغ ضروری، جنید انور 

Apr 10, 2025

اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چوہدری نے معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے بحری شعبے اور فوڈ سیکیورٹی کے درمیان تعاون کو مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیاوفاقی وزیر جنید انور چوہدری نے بدھ کے روز وزیر مملکت برائے قومی فوڈ سیکیورٹی و تحقیق ملک رشید احمد خان سے ملاقات میں فوڈ سیکیورٹی اور بحری ڈھانچے کی بہتری پر زور دیاوفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ ملکی معیشت کی مضبوطی کے لیے وزارتوں کے درمیان شراکت داری کو فروغ دینا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ درآمدات اور برآمدات کے ڈھانچے کی بہتری، فوڈ لاجسٹکس، اور فوڈ سپلائی چین کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کی ضرورت ہے وزیر نے یہ بھی کہا کہ بندرگاہ پر سہولتوں کی بہتری، لاجسٹک نیٹ ورک کی توسیع اور وزارتوں کے درمیان تعاون ان کی وزارت کی اہم ترجیحات ہیںوزیر مملکت ملک رشید احمد خان نے فوڈ سیکیورٹی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ عالمی معاشی چیلنجز اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے فوڈ سیکیورٹی کو زیادہ اہمیت دی جانی چاہیے وزیر مملکت نے کہا کہ فوڈ سیکیورٹی صرف خوراک کی فراہمی تک محدود نہیں، بلکہ پاکستان کی بندرگاہوں کے ذریعے سامان کی موثر نقل و حمل کو بھی یقینی بنانا ضروری ہے

مزیدخبریں