گوجرخان (نامہ نگار) مقامی پولیس کی طرف سے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف چند دنوں کی کارروائی کے بعد پھر وہی صورتحال برقرار ہو گئی ہے پیشہ ور بھکاریوں کی بڑی تعداد بازاروں میں امنڈآئی ہے کچھ عرصہ قبل پولیس نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا لیکن چند دن گزرنے کے بعد پھر پیشہ ور بھکاریوں کی بڑی تعداد بازاروں میں پہنچ گئی ہے ان میں زیادہ تعداد نوجوان لڑکیوں اور بچوں کی ہے جو دور دراز کے علاقوں سے آ کر بھیک مانگ رہے ہیں اور اس صورتحال سے بازاروں میں خریداری کے لیے آنے والوں بالخصوص خواتین کو سخت ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے فوری طور پر پولیس پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ شروع کرے ۔
پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف چند دنوں کی کارروائی کے بعد پھر وہی صورتحال برقرار
Apr 10, 2025