مسلم قیادت متحدہو کر اسرائیل کے خونیں قدم روکے، قاضی صہیب اعوان

Apr 10, 2025

چکوال (نامہ نگار )کوٹ قاضی ہائوس تحصیل لاوہ ضلع چکوال میںسفیر تصوف ثانی سرکار پیر قاضی محمد صہیب ظفر اعوان سجادہ نشین دربار عالیہ نقشبندیہ خانقاہ قمریہ کی سرپرستی میں مشائخ عظام  و علما کرام کے اعزاز میں عید ملن کا اہتمام کیا گیا ۔صدارتی خطاب میںپیر قاضی محمد صہیب نے کہا کہ شوال کے پہلے عشرے میں اسرائیل کی وحشت ناک بمباری نے 6 ہزار فلسطینیوں کو شہید کیا’’ غزہ آخری سانسیں لے رہا ہے‘‘ ڈائریکٹر ہیلتھ غزہ ڈاکٹر منیر البرش کے دل چیرنے والے کلمات کی گونج ابتک محسوس کی جارہی ہے۔ انہوںنے عرب لیگ ،آو آئی سی اور بااثر مسلم حکمرانوں سے اپیل کی کہ وہ متحدہو کر اسرائیل کے خونیں قدم روکیں ، مبادا کہ ظالم‘ جابر اور سفاک صہیونی شام‘ لیبیا‘ اردن اور عراق کے بعد ایک نئی مسلم ریاست کو تختہ مشق بنالیں۔اجلاس میں خانقاہی نظام کی نشا ثانیہ اور مخلوق خدا کی تربیت و رہنمائی میں صوفیا و علما کے کردار کے حوالے سے علماکرام نے خیالات کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں