لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی تقرری کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصر احمد نے اپیل کی مخالفت کی۔ اپیل میں موقف اپنایا گیا کہ آئین پاکستان میں ڈپٹی وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آئین کے برعکس اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کیا، اسحاق ڈار سینیٹر ہونے کی بنا پر ڈپٹی وزیراعظم نہیں بن سکتے۔ استدعا ہے کہ عدالت سینیٹر اسحاق ڈار کی ڈپٹی وزیراعظم کے عہدے پر تقرری کالعدم قرار دے۔
اسحاق ڈار کی ڈپٹی وزیراعظم تقرری کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ
Apr 10, 2025