درمیانی آمدن والے ممالک میں  1.6 ارب افراد سماجی تحفظ تک رسائی سے محروم: عالمی بنک

Apr 10, 2025

اسلام آباد (آئی ین پی) عالمی بنک نے کہا ہے کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں ہر4  میں سے3  افراد اب ایسے گھرانوں میں رہتے ہیں جو یا تو سماجی تحفظ کی منتقلی سے مستفید ہوتے ہیں یا شراکت کے ذریعے سماجی تحفظ تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی بنک کی جاری کردہ اسٹیٹ آف سوشل پروٹیکشن رپورٹ 2025ء میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلی دہائی کے دوران  کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک نے ریکارڈ4.7  ارب افراد کا احاطہ کرنے کے لیے سماجی تحفظ کو وسعت دی ہے جو معمولی بات نہیں ہے، تاہم کوریج میں ریکارڈ اضافے کے باوجود کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں اب بھی 1.6  ارب افراد کو سماجی تحفظ تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ سماجی تحفظ کی ڈھال کو وسعت دینے کے لیے ان 2 ارب لوگوں خاص طور پر غریب ممالک میں احاطہ کرنا جو یا تو کوریج سے محروم ہیں یا ان کی کوریج ناکافی ہے، اس کے لیے بلاشبہ یا تو ملکی آمدنی بڑھا کر یا بیرونی فنانسنگ کے ذریعے مالیاتی وسائل کو بڑھانے کی ضرورت ہو گی۔ انتہائی غربت میں رہنے والوں کے لیے سماجی تحفظ کے پروگراموں کا مکمل احاطہ کرنے میں18 سال اور کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک کے غریب ترین 20 فیصد گھرانوں کے لیے مزید20  سال لگیں گے۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ کم آمدنی والے ممالک میں صورتحال خاص طور پر سنگین ہے جہاں کوریج میں خاطر خواہ اضافے کے باوجود، سماجی تحفظ کے نظام اوسطا ہر چار میں سے صرف ایک فرد تک پہنچتے ہیں۔

مزیدخبریں